اشتہار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گداگروں کا راج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گداگروں نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، ان گداگروں نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو بھی نہ بخشا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گداگروں کا راج ہے، پارکنگ ایریا،انٹرنیشنل آرائیول کے قریب خواتین گداگر کی بڑی تعداد موجود ہیں، گداگروں نے بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں اور گداگروں میں بحث و تکرار کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔

سی اےاےویجیلنس عملہ گداگروں کو روکنے میں ناکام ہوا ہے، بڑی تعداد میں گداگروں کا ایئرپورٹ تک پہنچنا سی اے اے کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے، مسافروں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عید کمانے کی خاطر، ماہ رمضان کی آمد سے پیشتر ہی پیشہ ور بھکاری دوسرے علاقوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے تھے، پیشہ ور بھکاریوں نے شہر اقتدار کی اہم شاہراہوں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں بھی ہزاروں گداگروں پہنچ چکے ہیں، گداگروں میں زیادہ تر خواتین، کم عمر بچے، ضعیف المعر اور معذور افراد شامل ہیں۔

کراچی میں گدا گری کا کاروبار مافیا کی صورت اختیار کر گیا ہے اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد گدا گر رمضان المبارک کے سیزن میں کراچی آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں