اشتہار

سعودی شہزادے کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شاہی خاندان کے شہزادے مشاری بن منصور کی والدہ انتقال کرگئیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ کا انتقال جمعرات کی صبح ہوا، وہ طویل العمری کی وجہ سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں۔

سعودی ایوان شاہی نے شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی جبکہ خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرحومہ کا نماز جنازہ جمعرات کے روز ادا کیا گیا۔

- Advertisement -

ایوان شاہی نے سوگواران کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور کامل مغفرت کی دعا بھی کی۔ علاوہ ازیں شاہی خاندان کی جانب سے بھی مشاری بن منصور بن مشعل سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 جنوری کو سعودی شہزادے خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بعد ازاں 26 جنوری کو  شاہی خاندان کی شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں تھیں۔

سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمان آل سعود گیارہ اپریل کو انتقال کرگئے تھے جبکہ اُس سے قبل شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز کی تدفین ریاض کے قبرستان میں کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں