اشتہار

جرمنی کا انوکھا کچھوا، اس کی خاص بات کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: آپ نے کھیلوں کی دنیا میں کھلاڑیوں کو اسکیٹ بورڈ کے ذریعے اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہوگا لیکن اس مرتبہ ایک کچھوے نے انسانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جی ہاں! جرمنی میں کھلاڑیوں کے بجائے دیوقامت کچھوے نے اسکیٹ بورڈ کا استعمال کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ دراصل جوڑوں کے مسائل کی وجہ سے اس کچھوے کو چلنے کے لیے اسکیٹ بورڈ دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

سو سالہ یہ کچھوا بڑی مہارت سے اسکیٹ بورڈ کا استعمال کرتا ہے جس پر دنیا دنگ ہے۔

ہیلمتھ نامی اس کچھوے کی جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں تھراپی جاری ہے تاکہ اس کے جوڑوں کے مسائل حل کیے جاسکیں، اور اس دوران معمولات زندگی بسر کرنے کے لیے اسے اسکیٹ بورڈ دی گئی۔

ہیلمتھ اسکیٹ بورڈ پر لیٹ کر اپنے پیروں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے زور دیتا ہے۔

کچھوے کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں