ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

عاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہتے ہوئے سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کےلیےاہم منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

چوہدری سرور نےعاصم سلیم باجوہ کے معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا  سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے، پاک چین دوستی کے مظہر منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیربدلنےکےلیےاہم منصوبہ ہے، پاکستانی حکومت،عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے اور سی پیک کی تعمیرکےمسلسل مثبت نتائج سامنےآرہےہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ چین اورپاکستان میں آج چٹان سےمضبوط دوستی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت میں آگےبڑھ رہاہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سےمعاشی ترقی کےساتھ روزگارمیں بھی اضافہ ہورہاہے، سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان،چین کےدرمیان تعاون کاپائلٹ پراجیکٹ ہے، سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں