تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

اسد صدیقی کیسے گرے! اداکار کی کبریٰ خان کیساتھ ویڈیو وائرل

کراچی : اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار اسد صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے منفرد اور یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کو اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ آئس اسکیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اسد صدیقی آئس اسکیٹنگ کے دوران گرتے ہوئے نظر آئے جس پر کبریٰ خان نے زور دار قہقہ لگایا اور پھر انہیں سہارا دے کر اٹھا رہی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اسد سالگرہ مبارک ہو’ کوئی بات نہیں اگر آپ کو آئس اسکیٹنگ نہیں آتی۔

کبریٰ خان کی اس پوسٹ پر اسد صدیقی کی اہلیہ اداکارہ زارا نور عباس نے خوشی کا اظہار کیا جب کہ اسد صدیقی نے اداکارہ کی اس پوسٹ پر کہا کہ ’ویسے میں آئس اسکیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن پھر بھی آپ کا شکریہ’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

Comments

- Advertisement -