اشتہار

سندھ: کاروباری و تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار جاری، چھٹی کے دن بھی تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز میں توسیع اور نئی پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ 16 مئی تک رہے گا۔

- Advertisement -

نئے حکم نامے کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اب جمعے کی جگہ ہفتہ اوراتوار مکمل بند ہوں گی۔ تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سحری سے شام 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام تجارتی وکاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے اور اتوار کو اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ 16 مئی تک سیاسی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی ہرطرح کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی، ریسٹورنٹس  میں ان ڈورڈائننگ کی فراہمی پر مکمل پابندی جبکہ آؤٹ ڈور کھانوں کی ٹائمنگ افطاری کےبعد سے رات12بجےتک ہوگی اور ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ‌ بھی بند رہے گی۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد صرف ہوم ڈلیوری اورٹیک اوےکی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں