ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

احتیاط کریں! برگر کھانے والوں کے لیے وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے برگر کھانے والوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروسسڈ گوشت کا استعمال عارضہ قلب میں مبتلا کردیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ پروسس شدہ گوشت کا زیادہ استعمال خون میں میٹا بولائٹس کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

برطانوی تحقیق کاروں نے برگر کھانے والے 20 ہزار لوگوں کا مشاہدہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ پروسسڈ گوشت سے دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں جب کہ عام طور پر بھی سرخ گوشت دل کی صحت اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے سرخ گوشت میں بھیڑ، بچھڑے، ہرن اور گائے کے گوشت کو شامل کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں