تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

لندن : برطانیہ میں ہونے والے انگلش سیزن (کرکٹ کے مقابلے) کے دوران خاتون مداح نے میچ دیکھنے کا انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا۔

کرکٹ جسے شرفا کا کھیل کہا جاتا ہے اس کے مداح کم و بیش دنیا بھر میں موجود ہیں جو انتہائی مہذب انداز میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک مداح نے اسٹیڈیم میں بیٹھے بغیر لائیو میچ دیکھنے کا منفرد طریقہ نکالا ہے۔

وزڈن فوٹو گراف کے سالانہ مقابلے کے دوران ایک بلند و بالا پہاڑی پر بیٹھ کر میچ مظاہرہ کرنے والی ایک لڑکی کی تصویر سامنے آئی، جو خطرناک پہاڑی سے کرکٹ کا لطف اٹھا رہی ہے۔

تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ یہ سالانہ تصویری مقابلے کے دو رنر اپس میں سے ایک کی کھینچی گئی تصویر ہے، وزڈن کرکٹ کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ یہ انوکھی تصویر جیڈ لیسسٹر نے شمالی ڈیون میں بنائی۔

خیال رہے کہ وزڈن کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انہیں وزڈن کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کےلیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -