اشتہار

پشاور: ضیااللہ بنگش کے بعد کابینہ کے مزید 2 ارکان مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ کے مشیر ضیااللہ بنگش کے استعفے کے بعد کابینہ کے مزید دو ارکان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر حمایت اللہ خان بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، جس کے بعد مستعفی ہونے والے اراکین کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے غزن جمال وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی تھے جبکہ حمایت اللہ وزیراعلیٰ کےپی کے مشیر برائے مالیاتی امور کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کےدو مشیر اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے،استعفےگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے منظور کیےگئے، گورنر نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کااستعفیٰ منظور کیا اس کے علاوہ مشیر سائنس و ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش اور مشیر توانائی حمایت اللہ خان کے استعفے بھی منظور کئے گئے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر ضیااللہ بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مطلع کیا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو ارسال کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے استعفے میں ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں کچھ ناگزیر حالات نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا، میری بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور میں اپنے حلقے کے لوگوں کی توقعات پر قائم رہنا چاہتا ہوں اور اپنی پوری توجہ ان کے لئے مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں