جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اب چاند پر گاڑی بھی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ناسا نے چاند پر جانے کےلیے اسپیس ایکس کمپنی کی بنائی ہوئی خلائی گاڑی استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا اور ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان انسانوں کو چاند پر لے جانے کا معاہدہ طے پایا جس پر 2.89 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے۔

مذکورہ معاہدے کے تحت اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی مستقبل میں پہلی خاتون اور مرد کو قمری سطح پر لے جائے گی۔

یہ لینڈر اسپیس ایکس کے اسٹارشپ کرافٹ کا حصہ ہے، جس کا تجربہ جنوبی ٹیکساس میں ایک سائٹ پر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسپیس ایکس اور ناسا نے پروجیکٹ اسپیکس ایکس ڈیمو 2 کے نام سے گزشتہ برس مشترکہ طور پر دو خلانوردوں کو عالمی خلائی اسٹیشن بھیجا تھا۔

اسپیس ایکس راکٹ کمپنی اس قبل خلا میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن تک ضروری سامان کی ترسیل کا کام کرتی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں