اشتہار

دبئی: بے روزگار غیر ملکی کی حاضر دماغی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں غیر ملکی شہری کی حاضر دماغی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کروادیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ شہری جعفر پارا پیراتھ کیفے ٹیریا سے باہر نکلے تو انہوں نے وہاں پر شہریوں کی آواز سُنی جو ’پکڑو، پکڑو‘ کی صدائیں بلند کررہے تھے۔

جعفر نے دیکھا کہ اُن لوگوں سے آگے ایک شخص تیزی سے بھاگ رہا ہے اور اُس کے ہاتھ میں رقم سے بھرا تھیلا ہے۔

- Advertisement -

جب وہ شخص اُن کے قریب دوڑتا ہوا آیا تو جعفر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ایک پیر آگے کردیا، جس کی وجہ سے چور اوندھے منہ زمین پر گر پڑا اور پھر لوگوں نے اُسے پکڑ لیا۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر نے بتایا کہ ’میں نے اُس کا پیچھا کرنے کا سوچا مگر وہ مجھ سے دور تھا، جب اپنی طرف آتے دیکھا تو پھر ٹانگ سے رکاوٹ کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا، یہ طریقہ بہت کام آیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ قریب میں میرا بھائی نجیب بیٹھا ہوا تھا جس نے فوراً چور پر بھاری کرسی بھی گرائی تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، بعد ازاں وہاں پر دیگر لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے اُس کو پکڑ کر رکھا۔

جعفر نے چور کے قبضے سے رقم برآمد کر کے اُس کے مالک تک پہنچائی۔ واقعے کے تھوڑی ہی دیر بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سے انہوں نے چور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔

جعفر نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ’کرونا کی وجہ سے وہ بے روزگار ہیں اور ان دنوں سیاحتی ویزے پر دبئی آئے ہوئے ہیں تاکہ انہیں دوسری نوکری مل سکے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں