کورونا کی تیسری وبا کے خطرات کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دفاتر بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر تمام دفاتر 21 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتےپی سی بی کے 5 ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث بورڈ نے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اب تیسری وبا کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر کو بدھ تک بند کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے 70 فیصدملازمین پہلے ہی گھروں سےکام کر رہےتھے جب کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو پہلے ہی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔