اشتہار

’’بڑے ہوجاؤ اور اپنی ذمہ داری کو سمجھو‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو مشورہ دیا ہے کہ ’بڑے ہوجاؤ اور اپنی ذمہ داری کو سمجھو۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ حیدر علی بعض اوقات صورت حال کو سمجھ نہیں پاتے، ہمیشہ جارحانہ شاٹس کھیلنا ہی درست نہیں ہوتا بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میچ کے دوران صورت حال کو سمجھداری سے سنبھالنا اور کپتان کا کچھ بوجھ بانٹنا ضروری ہوتا ہے لیکن حیدر علی آتے ہی تیز کھیلنے کے چکر میں آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ آپ سنگل ڈبل لے کر حریف سائیڈ پر دباؤ بڑھا سکتے ہیں، صرف چھکے چوکے لگانے کی کوشش ہی سب کچھ نہیں ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ گراؤنڈ شاٹ کھیل کر 2 رنز بناکر بھی حریف سائیڈ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، حیدر علی کو کھیل کے اس انداز کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ حیدر علی نوجوان کھلاڑی ہے لیکن اس جلد ہی سمجھدار ہونا پڑے گا، یہ پختگی بہت ہم ہے کیونکہ اگر وہ پختہ نہیں ہوتے ہیں تو انہیں زیادہ مواقع نہیں ملیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں حیدر علی کو ذمہ دار بننے کا مشورہ دوں گا، ٹیم کو ان سے میچ جیتنے والی مزید پرفارمنس کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں