ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک سب سے زیادہ معا وضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ:آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک اکیاون ملین ڈالر کی متوقع آمدنی کے ساتھ ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معا وضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

فوربس میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک نے جینیفر لارنس اور جینیفراینسٹن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے51  ملین ڈالر کی متوقع آمدنی کے ساتھ ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معا وضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

خلا کے موضوع پر بننے والی فلم ” گریوٹی میں سینڈرا بل لوک کی شاندار پرفارمنس کے سبب اس فلم نے پوری دنیا میں  716ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا، اس فلم نے مختلف کیٹیگریز میں سات آسکر ایوارڈ جیتے تھے، اس فلم کی شاندار کامیابی سے سینڈرا بل لوک ساتویں نمبر سے پہلے نمبر پر آکرسب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاراؤں کی صف میں کھڑی ہوگئی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں