اشتہار

نوشہرہ:‌ ٹیوب ویل پر تنازع، دو خواتین سمیت 6 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹیوب ویل کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جس میں 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اسپین کانڑے میں ٹیوب ویل کے معاملے پر رشتے داروں میں تنازع ہوا۔

یہ تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تنازع کے دوران فائرنگ سے 7 افراد جاں جبکہ دو زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

ڈی پی او نوشہرہ نے بتایا کہ رشتے داروں کے درمیان ٹیوب ویل بھرتی پر تنازع شروع ہوا، جس کے بعد دونوں اطراف کے مسلح لوگ مسلح ہوکر ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں