تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعد رضوی کا کالعدم تحریک لبیک شوریٰ ممبران کے نام پیغام

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ مسجد رحمت للعالمین کے سامنے دھرنا فوری ختم کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعد رضوی نے کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ممبران کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کارکنان فوری طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں، شوریٰ ممبران خود کو قانون کے حوالے کریں۔

سعد رضوی نے کہا کہ شوریٰ ممبران کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکنان، عوام 6 دن سے مشکلات کا شکار ہیں، 20 اپریل کی ہڑتال کی کال فوری واپس لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ ظہیر الحسن شاہ صاحب میری ہدایات پر فوری عمل کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو ‏کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -