ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دورہ زمبابوے: قومی ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: زمبابوے میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد زمبابوے میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

قومی اسکواڈ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ ہوئی۔

قومی ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی آئی ہیں جس کے بعد اب اسکواڈ کل سے زمبابوے کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں