جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

افغانستان کے بعد چین سے متعلق امریکا کا ایجنڈہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کے اعلان کے بعد چین سے متعلق اپنا ایجنڈہ سامنے رکھ دیا۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایجنڈے ‏میں چین سےتعلقات، ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا معاملات شامل ہیں ہم اپنی طاقت اوروسائل اب ‏ان معاملات میں صرف کریں گے۔

انتھونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان سےجومقاصدحاصل کرنےتھےوہ حاصل کرلیے اب انٹیلی جنس ‏افغانستان کےمعاملات اور ممکنہ خطرات پرنظررکھےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پوری طرح افغان امن عمل کی حمایت کر رہا ہے اور مکمل تعاون جاری ‏رکھے ہوئے ہے طالبان ابھی مذاکرات کے حوالے سے پوری طرح واضح نہیں ہیں گزشتہ دنوں ترکی ‏میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا اور پھر کہا کہ مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتے ‏ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے امریکاکےخلاف حملوں کا امکان نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں