تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

میچ فکسنگ کا الزام، سری لنکا کے سابق کرکٹر پر پابندی عائد

دبئی:سابق سری لنکن کرکٹر پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آٹھ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے سری لنکا کے سابق کرکٹر کو سال دوہزار انیس میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا، دلہارا لوکوہٹیگے پر2017 میں ٹی 10لیگ کےدوران خلاف ورزیوں کاالزام تھا، تاہم ان کے خلاف کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی نے اپنا فیصلہ سنایا اور سری لنکا کے سابق کرکٹر کو قصور وار قرار دیا۔

دلہارا لوکوہیٹگے پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، متنازع کرکٹر پر کھلاڑیوں کو فکسنگ کے لیے ورغلانے اور میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے کا الزام بھی تھا۔

دلہارا لوکوہٹیگے نے دو ہزار پانچ سے دوہزار تیرہ کے دوران سری لنکا کی جانب سے 9 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے، دلہارا ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ کے الزامات کی تفتیش کے دوران لپیٹ میں آنے والے تیسرے سری لنکن کھلاڑی ہیں، اس سے قبل سابق فاسٹ باؤلر نووان زوئیسا اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا پر الزامات عائد کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -