اشتہار

جنگ عظیم دوئم کے جنگی طیارے کی سمندر میں ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں جنگ عظیم دوئم میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے کو فنی خرابی کے باعث اچانک سمندر میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

فلوریڈا کے مشہور کوکوا ساحل پر لوگ تفریح و سمندر کے پانی سے لطف اندوز ہونے میں مشغول تھے کہ اچانک جنگ عظیم دوئم کا ایک انجن والا جنگی طیارہ لوگوں کے سروں سے ہوتا ہوا سمندر میں آگرا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا ایئر شو کے دوران اڑان بھرنے والے جنگی طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پائلٹ نے اسے فوری طور پر سمندر میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہا جب کہ شہری بھی بلکل محفوظ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں