ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ، وزیرخارجہ نےاس خیرسگالی اقدام پراماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچے ، جہاں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
شاہ محمودقریشی نے ابوظبی میں اماراتی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،اہم علاقائی وعالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری،انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
We look forward to showcasing Pakistan’s history, culture and high potential for trade, investment and tourism at @expo2020dubai. https://t.co/3ocaKYTLr9
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 19, 2021
دوران ملاقات توانائی، ٹیکنالوجی،سیاحت،افرادی قوت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیرخارجہ نےایکسپو2020دبئی میں پاکستانی پویلین کے قیام میں معاونت پرشکریہ ادا کیا۔
اماراتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخارجہ نےاس خیرسگالی اقدام پراماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نےاماراتی وزیرخارجہ کا کورونا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔