اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کا معاملہ بہتر انداز میں نمٹانے پروزیر داخلہ شیخ کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی لوگوں کی باتوں پرنہ جائیں،اپناکام جاری رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انھوں نے چیمبر میں وزیر داخلہ شیخ رشید سے ون آن ون ملاقات کی۔
ملاقات میں شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی سےمذاکرات کے بارے میں بریف کیا، وزیراعظم نے سارا معاملہ بہتر انداز میں نمٹانے پروزیر داخلہ کو سراہا اور ہدایت کی کہ لوگوں کی باتوں پرنہ جائیں،اپناکام جاری رکھیں۔
وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود،فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم ارکان بھی وزیراعظم چیمبر میں موجود تھے۔
یاد رہے حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان طویل مذاکرات ہوگئے اور طے پایا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ٹی ایل پی مسجد رحمت اللعالمینﷺ سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کرے گی، جب کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن کے خلاف مقدمات ہیں، فورتھ شیڈول سمیت، ان کا اخراج کیا جائے گا۔