ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پیٹرول بحران کا ذمہ دار کون؟ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کو مصنوعی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، پیٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیرقانونی طور پر کی گئی۔

کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا میں چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیے، رپورٹ میں اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔

انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں