اشتہار

ویٹر سے اکاؤنٹنٹ تک کا سفر، دوست کے ساتھ نے منزل آسان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اچھے دوست صرف وقت ہی اچھا نہیں بناتے بلکہ زندگی بھی اچھی بنا سکتے ہیں، اس کی ایک مثال فیض آباد کے انصر علی ہیں جنہوں نے اپنے دوستوں کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انصر علی نے بتایا کہ جب وہ دسویں جماعت کے طالب علم تھے تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا جس کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری ان کے کاندھوں پر آگئی۔

وہ ایک ریستوران میں بطور ویٹر کام کرنے لگے، وہیں یونیورسٹی کے چند لڑکوں سے ان کی دوستی ہوئی۔

- Advertisement -

دوستوں نے اس بات پر انہیں آمادہ کیا کہ وہ کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھیں۔ آج وہ زیبسٹ یونیورسٹی سے جلد گریجویٹ ہونے جارہے ہیں۔

انصر کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ملازمت سے شروعات کریں گے اس کے بعد اپنے جیسے نوجوانوں کا سہارا بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں