جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کوروناوائرس: ایئرلائنز کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) اکبر الباکر نے پیش گوئی کی کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک کچھ ہی ایئرلائنز باقی بچیں گی۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اکبر الباکر نے مایوس کن پیش گوئی کی اور کہا عالمی وبا کے باعث بہت ساری ایئرلائنز کاروبار سے باہر ہوجائیں گی، فضائی انڈسٹری کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کوروناوائرس ختم ہوگا اس وقت چند ہی ایئرلائنز بچیں گی، جو مضبوط ایئرلائنز ہیں وہ اپنا کام جاری رکھیں گی، بہت سے فضائی کمپنیوں کو وبا کے زیراثر رہنا پڑے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے ایئرلائن انڈسٹری کو واپس اس کی شکل میں بحال کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، وبا کا سلسلہ مزید آگے برقرار رہا تو پوری دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔

سی ای او قطرایئرویز کے مطابق ایئرلائنز پر انحصار کرنے والی معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا۔

انٹرویو کے دوران اکبر الباکر نے ملکی ایئرپورٹس پر کورونا کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی جن میں جراثیم کش اسپرے اور فیس ماسک کا استعمال سمیت دیگر امور شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں