جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بہادر شہری نے مسلح ڈاکو کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : اناڑی ڈاکو کو لینے کے دینے پڑگئے، امریکہ میں ایک شہری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، ڈاکو نے بمشکل جان چھڑائی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کو اپنی جان بچانی مشکل ہوگئی، شہر کی شاہراہ پر دو کم عمر ڈاکو موجود تھے کہ اس دوران ایک شخص اپنی گاڑی سے اترا۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ ان کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے جو وہ ساری زندگی بھول نہیں پائیں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو گاڑی سے اترنے والے شخص کے قریب جا کر اسے زدوکوب کرتا ہے اور اس کا ساتھی بھی پاس ہی موجود رہتا ہے۔

ڈاکو کے بہت قریب آنے پر اس شخص نے اچانک ڈاکو کو قابو کیا اور کسی پہلوان کی طرح اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کی پستول بھی دور جاکر گری۔

شہری نے جیسے ہی اپنا گھٹنا زمین پر گرے ہوئے ڈاکو کی گردن پر رکھا تکلیف سے اس کی زوردار چیخ نکل گئی اور وہ رحم کی بھیک مانگنے لگا۔

شہری نے اسے گردن سے پکڑ کر کھڑا کیا اور دھکا دے کر بھگا دیا، دونوں ڈاکو موقع واردات سے اپنی جان بچا کر فوراً رفو چکر ہوگئے، سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں