اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرونا سے نبرد آزما بھارتی ڈاکٹر کی دل سوز ویڈیو نے ہلا کر رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ‘ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، ہم بے بس ہیں’ کرونا سے نبرد آزما بھارتی ڈاکٹر کی دل سوز ویڈیو نے لوگوں ہلا کر رکھ دیا۔

بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد وبا سے متاثر اور ہزاروں لوگ ہلاک ہورہے ہیں۔

بھارتی ریاستوں میں سب سے زیادہ کیسز مہارشٹرا میں رپورٹ ہورہے ہیں، جہاں اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور مریضوں کا برا حال ہے۔

کرونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث بھارتی ڈاکٹر پریشان، تھکن سے چور اور مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں، لیکن حالات کی سنگینی کے باوجود کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جدوجہد کررہے ہیں۔

کرونا کی ابتر صورتحال اور اسپتالوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ترپتی گیلڈا نے کہا کہ ‘ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، ہم بے بس ہیں، لوگ گھبرا رہے ہیں’۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا کا گڑھ بن چکا ہے صرف پانچ دن میں 12 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ امریکا نے بھارت کو لیول 4 والے ممالک میں شامل کر لیا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ ویکسی نیشن ‏کروانے کے باوجود بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں