اسرائیل کی میزائل اور مختلف اقسام کے جدید ہتھیار بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی اسرائیل کے علاقے راملے میں قائم ٹومر فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
حکام نے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اس حادثے سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔
https://twitter.com/EdyCohen/status/1384473172645355525?s=20
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹومر فیکٹری میں معمول کے میزائل تجزیے کے دوران زوردار دھماکا ہوا۔
اس فیکٹری میں راکٹ انجن تیار کیے جاتے ہیں جب کہ اوفیک سیٹلائٹ لانچر اور مختلف اقسام کے میزائل رکھے جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی آواز سنائی اور فضا میں بلند ہوتے شعلوں کو دیکھا۔