تازہ ترین

لرزہ خیز قتل؛ بیٹی کے سامنے ماں کو چھرا گھونپ دیا گیا

کویت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون کو مارنے کے بعد قاتل لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہو ‏گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق کویت میں دل دہلا دینے والے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں قاتل نے ‏چلتی کار سے خاتون کو چھرا گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتولہ محمد فرح اکبر اپنی بیٹی کے ہمراہ کار میں جارہی تھی کہ قاتل نے پہلے اپنی کار ٹکرائی ‏اور پھر اسے بیٹی کے سامنے چھرا گھونپ دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

https://twitter.com/Mshari_bodraid/status/1384558632172507152?s=20

سفاک قاتل لاش کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قاتل ‏کے خلاف دو مقدمات کیے تھے لیکن اسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کے الزام میں فہد صبیح محمد نامی ‏شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

مقتولہ کی بہن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قاتل کے خلاف دو مقدمات درج ‏کروائے تھے اور متعدد بار پراسیکیوشن کو خطرات سے آگاہ کیا تھا کہ یہ شخص بہن کو قتل کرنا ‏چاہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -