اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ماہی گیروں کیلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کےتعاون سے ماہی گیروں کیلئے شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع پانےکاسنہری موقع ہے ، پروگرام کے تحت حکومت پاکستان حکومت وزارت بحری امور کے ساتھ ملکر قرض فراہم کرے گی، مختلف بینکوں کے اشتراک سے آسان شرائط پر قرض فراہم کیے جائیں گے تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کےلیےمنافع بخش شعبہ بنایاجاسکے اورماہی گیرخوشحال ہوسکیں۔
کامیاب جوان پروگرام کےتعاون سےماہی گیروں کے لیےشعبے میں آگےبڑھنےکے بہترین مواقع پانےکاسنہری موقع، پروگرام کے تحت حکومت پاکستان @MaritimeGovPK کیساتھ مختلف بینکوں کے اشتراک سےآسان شرائط پرقرض فراہم کرے گی تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کےلیےمنافع بخش شعبہ بنایاجاسکےاورماہی گیرخوشحال بنے pic.twitter.com/RkcCgkiuAz
— Usman Dar (@UdarOfficial) April 22, 2021
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری شعبےکوفروغ دینےکیلئےسہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے۔
منصوبےکاآغازکامیاب جوان پروگرام کےتحت وزارت بحری امورکےتعاون سےکیا جائے گا ، مرکزی تقریب آج شام4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔