تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کرونا کی بدترین صورت حال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر پابندی عائد کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے 24 اپریل کی رات 12 بجے سے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے ادارہ برائے (نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) اور جنرل اتھارٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

سول ایوی ایشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھارت سے آنے والی تمام پروازوں اور مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی، لہذا کسی طیارے یا مسافر کو ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہ دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی نے تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، سفرا، کاروباری شخصیات اور گولڈن ویزہ رکھنے والے شہریوں کو 24 اپریل تک مشروط داخلے کی اجازت ہوگی۔

مذکورہ مسافروں کو ایئرپورٹ پر پرواز سے چند گھنٹے پہلے کا پی سی آر سرٹیفیکٹ اور دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مسافروں کو یو اے آنے کے لیے چار روز قبل کرونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کے 8 روز بعد بھی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -