تازہ ترین

راولہ کوٹ: مسافر وین حادثے میں12 جاں بحق ، 6 زخمی

راولہ کوٹ : عباس پور میں فارورڈ کہوٹا سے پنڈی جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث بارہ مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

راولا کوٹ میں فارورڈ کہوٹا سے بیس مسافروں کو لے کر پنڈی جانے والی مسافر وین کھائی میں جا گری، حادثہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے پیش آیا جب وین کنٹرول لائن سے منسلک علاقہ عباس پور سے گزر رہی تھی ۔

ہلاک اور زخمیوں کو عباس پور تحصیل اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سےمرنے والوں کی میتیں انکے آبائی گاوٗں پہنچا دی گئی، حادثہ کے فورا بعد ڈپٹی کمشنر راولا کوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر امدادی ٹیمیوں سمیت موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ریسکیو کیا جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -