جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نالے میں گر جانے والے بطخ کے ننھے بچوں کو کیسے بچایا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک اینیمل کنٹرول افسر نے برساتی نالے میں گر جانے والے بطخ کے بچوں کو انوکھے طریقے سے بچایا، اس نے اپنے موبائل فون پر بطخ کی آواز بجائی جسے سن کر بچے قریب آگئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بطخ اپنے 12 بچوں کے ساتھ ایک جالی دار نالے کے اوپر سے گزر رہی تھی جہاں سے گزرتے ہوئے جالی سے ایک ایک کر کے اس کے بچے نیچے نالے میں گر گئے۔

قریب موجود کالج کی انتظامیہ نے فوراً نالے کا ڈھکن کھولا لیکن بچے اندر پائپوں میں جاچکے تھے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مدد کے لیے طلب کیا۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے مقامی اینیمل کنٹرول ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کیا گیا جہاں سے ایک اہلکار سوزن وہاں پہنچیں اور نالے میں اتریں۔

A mama duck and her 12 ducklings were walking across Chabot College campus when 11 of the baby ducks fell into a storm…

Posted by Hayward Police Department on Wednesday, April 21, 2021

 

انہوں نے فون پر بطخ کی آوازیں بجائیں جس کے بعد بطخ کے بچے قریب آگئے، اس کے بعد سوزن نے ایک ایک کر کے بچوں کو نکال کر بحفاظت اوپر پہنچایا جہاں ان کی ماں منتظر کھڑی تھی۔

اس کے بعد ماں اور بچے پھدکتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے، مقامی افراد نے افسر کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں