اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں اضافہ، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت کیٹیگری ‘سی’ میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

پاکستان میں نیا سفری ہدایت نامہ جاری، بھارت پر سفری پابندی عائد

سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دے دی گئی۔

مذکورہ کیٹیگری کے ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں