اشتہار

سری لنکا : مسافر طیارہ حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

مالے : مالدیپ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے عالمی ہوائی اڈے پر سری لنکن ایئرلائن کے طیارے کو حادثے پیش آیا جس کےنتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

طیارے کو روانگی سے قبل حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایوی ایشن ملازمین کی گاڑی پرواز یو ایل 1116 سے ٹکرائی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا، نہ کسی اسٹاف کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایئر بس اے 320 سری لنکن ایئرلائن کے اسکواڈ میں شامل ہے جو مارچ 2017 میں سری لنکن ایئرلائن کو دیا گیا تھا۔

مالدیپ حکام نے نوٹس لیکر طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں