اشتہار

سعودی عرب میں نیا کرنسی نوٹ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک(ساما) کا کہنا ہے کہ 200 ریال کا نیا نوٹ وژن 2030 کے اعلان کے 5 برس مکمل ہونے کے موقع پر اتوار 25 اپریل 2021 کو متعارف کرایا گیا۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں ساما نے بتایا کہ 200 ریال مالیت کا نیا نوٹ انتہائی اعلی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، سرمئی رنگ کے نئے نوٹ پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر ہے۔

مرکزی بینک نے یہ بھی کہا کہ سعودی وژن 2030 کا سرکاری لوگو بھی تھری ڈی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے نوٹ پر بنایا گیا ہے، 200 ریال کے نوٹ پر ’سعودی سینٹرل بینک ‘ کا نام بھی تحریر ہے۔

سعودی عرب: 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا (ویڈیو دیکھیں)

نئے نوٹ پر عربی زبان میں 200 کا ہندسہ اور عبارت ’مائتا ریال‘ لکھا ہوا ہے جبکہ نوٹ کی دوسری سمت انگلش میں دوسو ریال ہندوسوں اور عبارت میں درج ہے۔

خیال رہے کہ نئے نوٹ کے اجرا کے ساتھ ہی تمام دیگر کرنسی حسب معمول جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں