ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اپنے اسمارٹ فون کو ہیکرز سے بچانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

عصرِ حاضر میں موبائل فون صرف پیغام رسانی کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ اب اس سے ہماری روزمرہ زندگی جڑ چکی ہے، آج کل بینک اکاؤنٹ سے لے کر دیگر ضروری دستاویزی سرگرمیاں بھی موبائل سے انجام دی جارہی ہیں۔

جدید اور ترقی یافتہ دور میں موبائل زندگی کا اہم جز بن چکا ہے جس کے بغیر اب گزارا ناممکن ہے، ایسے میں ذرا سوچیں کہ اگر آپ کا یہ فون کسی غلط شخص کے ہاتھ لگ جائے تو کیا ہوگا؟ یہی وجہ ہے کہ موبائل فون سکیورٹی بہت اہمیت رکھتی ہے، اس لیے موبائل فون صارفین کو چاہیے کہ وہ ہر وقت اپنے موبائل پر نظر رکھیں۔

ہمیں ہیکرز کے علاوہ بعض اوقات فون پرائیویسی کو اپنے کچھ فراڈیے دوستوں سے بھی محفوظ رکھنا چاہیے۔ ڈیجیٹل بٹوہ سے رقم کی لین دین بھی ہیکنگ کے لیے استعمال ہوسکتی ہے، اس معاملے میں بھی ہوشیار رہیں۔

مندرجہ ذیل پہلوؤں پر عمل کریں:

جعلی پیغامات کی صورت حملوں سے بچیں

آج کل کے ہیکرز اور ڈجیٹل چور بڑے سیانے ہیں اور آپ کی معلومات اور دیگر اہم چیزیں حاصل کرنے کے لیے بڑے حیلے بہانے کرتے ہیں، آپ کو اس طرح کے جعلی پیغامات ملتے ہوں کہ اتنے کروڑ یا اتنے لاکھ کا انعام نکلا ہے، تو اس طرح کی خبروں کو فوری طور پر مسترد کردیں اور انہیں ہرگز جواب نہ دیں۔

اینٹی وائرس کا استعمال

فون سیکیورٹی کے لیے اپنے اسمارٹ یا آئی فون میں اچھی ساکھ رکھنے والے اینٹی وائرس سروس رکھیں۔

موبائل پیغامات

آج کے تمام ہی اینڈرائیڈ اور آئی فونز باآسانی انکرپٹ ہو جاتے ہیں۔ ایسے خدشات رکھنے والوں کے لیے محفوظ اور اچھی ساکھ رکھنے والی messaging ایپس استعمال کرنا لازمی ہے تاکہ ان کی خفیہ معلومات راز ہی رہے۔ کیوں کہ بعض ایسے شعبے کے افراد ہوتے ہیں جنہیں اپنے موبائل پیغامات بھی مخفی رکھنا پڑتے ہیں۔

ایپس کو دی جانی والی معلومات

موبائل ایپس کو فعال بنانے یا ایکٹیو کرنے کے لیے بعض اوقات ایپلیکیشن غیرضروری معلومات بھی طلب کرتی ہیں، لہذا ایسی صورت میں آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ کیا درج کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے، ایسی تمام غیر ضروری permission کو ہٹا دیں جن سے آپ کو خدشات لاحق ہوں۔

فون لاک رکھیں

ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 فیصد اسمارٹ فونز رکھنے والے افراد اب بھی اسکرین لاک یا دوسرے سکیورٹی فیچرز کا استعمال نہیں کرتے اور ہیکرز یہاں سے بھی اپنا راستہ بناتے ہیں۔

پبلک وائی فائی سے دور رہیں

سیکیورٹی ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی بھی اوپن وائی فائی پر لاگ اِن ہونا خطرے سے خالی نہیں ہوتا اور اس سے آپ کی ڈیوائس ہیکرز کے ہاتھوں میں جا سکتی ہے، اس لیے ہوشیار رہنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں