اشتہار

کورونا کی ایک اور قسم دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں چمگادڑوں کے اندر کورونا وائرس کی نئی تقسیم دریافت کرلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم ایکولوجی کو ایک طالب علم نے اپنے انڈر گریجویٹ کے فائنل ایئر کی ریسرچ میں دریافت کیا۔

ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیا کورونا وائرس جسے آر ایچ جی ایچ 01 کا نام دیا گیا ہے موجودہ حالت میں انسانوں کو متاثر نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے متاثرہ شخص اگر چمگادڑ کو چھوتا ہے تو اس میں نئے قسم کے وائرس کی منتقلی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

پروفیسر ڈیانا بیل کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ وائرس کتنا وسیع ہے لیکن صرف 53 نمونوں میں ایک مثبت نتیجہ حاصل کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ عام بات ہے۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی چمگادڑ اور دوسرے جنگلی جانوروں سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر سخت قواعد و ضوابط کا اطلاق کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں