اشتہار

امریکا میں‌ طیارہ گر کر تباہ، ہلاکت کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست ورجینیا میں اتوار کے روز چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ورجنیا کے علاقے رچمنڈ میں اتوار کی صبح چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایک انجن کے طیارے ایروٹک A240 کو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

طیارے نے رچمنڈ کے میونسپل ایئرپورٹ سے صبح 8 بجے اڑان بھری اور تھوڑا ہی سفر طے کیا کہ اُس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

مزید پڑھیں: فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں: بھارت: طیارہ اچانک گر کر تباہ، شہر کے لوگ خوفزدہ

طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد جب اسے تلاش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جہاز رچمنڈ کے علاقے میں تباہ ہوا زمین پر پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا، جو حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ایوی ایشن حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردیں تاکہ طیارے کی تباہی کی اصل وجہ سامنے لائی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں