جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آصف زرداری کے معتمد خاص کی مولانا فضل الرحمان سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ڈی ایم سے تعلقات کی بحالی کے لئے مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری کے معتمد خاص کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف ایک بار پھر سرگرم ہونے کے لئے کوشاں ہیں، اسی تناظر میں آصف زرداری کے معتمد خاص سینیٹر قیوم سومرو نےگزشتہ دنوں تین بار مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، ان ملاقاتوں میں پی ڈی ایم کے مستقبل اور پی پی (ن) لیگ اختلافات پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیوم سومرو نے آصف زرداری کا پیغام مولانا فضل الرحمان کوپہنچایا، سابق صدر کے معتمد خاص نے پی ڈی ایم سربراہ کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مان کر آگے بڑھا جائے، فضل الرحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پر پی پی کےاقدام سے تاحال ناراض ہیں، پیپلز پارٹی کے رویہ کے باعث ن لیگ اور جے یو آئی (ف) اپوزیشن لیڈر ماننےاور آگے بڑھنے پر آمادہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آج پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے خلاف چارج شیٹ پیش ہوگی، چارج شیٹ پیش کرنے کی وجہ دونوں جماعتوں کی جانب سے ابھی تک شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس سے منظوری کے بعد چارج شیٹ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اس بات کا قوی امکان ہے کہ پی پی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی منظوری دی جائے گی۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں