جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ‘بجلی کا بل 80 فیصد کم آئے گا’ صارفین کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بجلی کے امور کے ماہرین نے صارفین کو ایسا مشورہ دیا جس پر عمل کرنے سے موسم گرما میں بجلی کا بل 80 فیصد تک کم آسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے دوران ایئرکنڈیشن کا استعمال کم کرکے بجلی کا بل 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے، اے سی کا استعمال محدود کرنے سے بل کم آئے گا۔

سعودی عرب میں پاپولر سائنس ویب سائٹ نے ایک جائزے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ شایع کی جس میں بتایا گیا کہ گرمی کے موسم میں ایئرکنڈیشن کے کم استعمال سے 80 فیصد تک بل کی رقم بچے گی، سخت گرمی میں فٹ پاتھوں اور چھتوں کا درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے لیکن سفید رنگ کرنے سے حرارت کم کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

بجلی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی کونسلوں اور میونسپلٹی کے حکام یہ پابندی لگا دیں کہ عام شہری عمارتوں پر سفید رنگ کریں تو اس سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا اور اے سی کے استعمال میں بھی کمی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا سفید رنگ تیار کیا گیا ہے جو حیران کن حد تک گرمی کی شدت اور چھتوں یا دیوراوں کی تپش کم کرسکتا ہے، یہ دیگر رنگوں کے مقابلے میں درجہ حرارت کم کرنے میں مؤثر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں