ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حرا مانی کو ’مستقبل کی بہو‘ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے کے لیے مستقبل کی بہو تلاش کرلی جس کی تصویر بھی انہوں نے شیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حرا مانی نے البانی بچی کو اپنی بہو بنانے کا ارادہ کرلیا، البانیہ سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی مرج پیلمبی جو انسٹاگرام بلاگر بھی ہیں اور دنیا بھر کی معروف اداکاراؤں کے اسٹائل کو کاپی کرکے اپنے انداز سے پیش کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Marge Pellumbi (@marge_pellumbi)

چار سالہ بچی نے حال ہی میں حرا مانی کی جانب سے جاری رمضان لُک کو اپنے انداز سے بنا کر شیئر کیا۔

اداکارہ نے بچی کی تصویر پر کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور انہیں بہو بنانے کا ارادہ بھی کرلیا۔

hira mani

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ماشا اللہ، بس ابراہیم بڑا ہوجائے تو رشتہ مانگنے آؤں گی، بہت مزہ آئے گا دونوں ساس بہو مل کر یہی حرکتیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں