جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

لاہور میں میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں میاں بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، دونوں میاں بیوی کے گلے کٹے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 62 سالہ ادریس اور 58 سالہ نگہت کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔

- Advertisement -

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور : باپ اپنے دو معصوم بچوں سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے دہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او نے شواہد کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں لاہور کے علاقے راوی روڈ میں باپ اور دو کمسن بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 8سالہ بچے گوہر کو لوہے کے راڈ سے کپڑے اتارتے ہوئے کرنٹ لگا، گوہر کو بچانے کے دوران اس کی 11سالہ بہن فائزہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی اور بعد ازاں دونوں کو بچاتے ہوئے ان کا باپ آصف بھی جاں بحق ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں