اشتہار

نئی قومی اسپورٹس پالیسی کی تشکیل کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے نئی قومی اسپورٹس پالیسی کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں فیڈریشنز سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی قومی اسپورٹس پالیسی کی تشکیل کے لئے بین صوبائی رابطہ ڈویژن اور سیکرٹری پی ایچ ایف میں رابطہ ہوا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری آئی پی سی نے نئی اسپورٹس پالیسی پر بات کی ہے، ملک بھر میں ہاکی کے فروغ کے لئے صدرپی ایچ ایف تجاویز وزارت بین الصوبائی رابطے کو بھجوائیں گے۔

آصف باجوہ نے واضح کیا کہ پی ایچ ایف انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن اور آئی او سی کے تحت کام کرتی ہے،پالیسی میں دونوں چارٹر کے خلاف کسی شق کوتسلیم نہیں کریں گے، منتخب عہدیداروں کےدوٹرم پرپی ایچ ایف کو اعتراض نہیں ہے،کچھ شقوں پرپی ایچ ایف کےتحفظات سے وزارت کو آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سے پندرہ سال کھیلوں کو اسی اسپورٹس پالیسی کے تحت چلنا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ترجمان وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر ایڈمرل رئیر عبدالباسط بٹ سے ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں سیکرٹری اسکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں قومی سپورٹس پالیسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کو نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہیے تا کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں