ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ملازمت تلاش کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ کے حوالے سے نیا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملازمت تلاش کرنے والوں کو تربیت دینے سمیت مختلف امور کی پالیسیاں بھی مرتب کی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ سعودی منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن کے درمیان طے پایا ہے جو لیبر مارکیٹ کی مہارت کو بڑھائے گا اور مختلف شعبوں میں ملازمت کے متلاشیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

وزارت ہیومن ریسورسز کے نائب وزیر ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر ابوناسین اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر حسام بن عبدالوہاب زمان نے مفاہمت کی یاداشت پر دست خط کیے۔

- Advertisement -

معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ کے لیے پالیسیاں بنانے، سپلائی اور ڈیمانڈ کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے ملازمت کی تربیت اور انٹرنشپ کا معیار بھی بلند ہوگا۔

فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو بھی ملازمت فراہم کی جائے گی، لیبر مارکیٹ میں پیشہ ورانہ راستے اور تربیتی سرگرمیاں بڑھانا پلان کا حصہ ہے۔ فریقین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں