اشتہار

سارہ خان نے فلک شبیر کو شادی سے انکار کیوں کیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے انہوں نے گلوکار فلک شبیر کا پرپوزل رجیکٹ کردیا تھا کیونکہ وہ اپنے والدین کی رضامندی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

فنکار جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ خان کی جانب سے اپنی شادی سے قبل کے معاملات سے متعلق گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی اور فلک شبیر کی شادی بالکل ایسی تھی جیسے عام پاکستانی گھرانوں میں ہوتی ہے، شادی سے پہلے وہ فلک شبیر سے نہ کبھی ملی تھیں اور نہ ہی دونوں میں زیادہ بات ہوئی تھی، یہ ایک بہت سادہ سی شادی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’فلک شبیر نے اُنہیں ایک شو کے دوران پرپوز کیا تھا جس پر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اُنہیں شادی کرنی ہی نہیں ہے۔‘

سارہ خان نے کہا کہ انہوں نے بعد ازاں فلک شبیر کے پرپوزل سے متعلق اپنے والد سے بات کی اور پھر شادی کی بات آگے بڑھی۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’والدین جو اپنی اولاد کے لیے کرتے ہیں بہت بہتر کرتے ہیں اور ایسا ہی ہوا، انہوں نے اپنے والد کی رضا مندی سے شادی کی تھی اور آج وہ بہت خوش ہیں اور فلک شبیر بطور شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں