تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا ویکسی نیشن : چالیس سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 40 سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویکسی نیشن رجسٹریشن کھولنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا۔

ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب چالیس سے 49 سال کی عمر کے افراد بھی خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

شہریوں کو خود کو رجسٹر کروانے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166 پر میسج کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے پاس این سی او سی سے پیغام آئے گا، جس میں ویکسین کی تاریخ اور سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق کل سے ملک بھر میں50سے59 سال کی عمر کے افراد ملک بھر میں‌ قائم کسی بھی سینٹرمیں جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کل سے 59  یا اُس سے زائد عمر کے شہری بھی ویکسینیشن سینٹر پر جا کر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں، انہیں اب کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ این سی او سی کی جانب سے سرکاری سطح پر فراہم کی جانے والی  مفت کرونا ویکسین کے حوالے سے عمروں کا تعین کیا گیا ہے جبکہ نجی اسپتالوں سے شہری پیسے ادا کر کے عمر کی تفریق کے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -