اشتہار

اداکارہ اشنا شاہ کی بہن نے معروف اداکار سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ارسا غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی اور اداکارہ اشنا شاہ کی بہن ارسا غزل نے بھی شادی کرلی۔

اداکارہ ارسا غزل نے اپنے شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی۔

- Advertisement -

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irsa Ghazal (@irsa.ghazal.9)

اس سے قبل اداکارہ ارسا غزل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کبھی اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ ارسا غزل اور اداکار ساجد شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ‘پہلی سی محبت’ میں اداکارہ کے جوہر دکھا رہے ہیں جب کہ ارسا غزل بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے ‘خدا میرا بھی ہے، شکواہ، خاتون منزل، رسوائی’ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں