تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب میں تعلیمی شعبے کیلئے بڑا قدم

ریاض: سعودی حکومت نے ملکی تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے اہم معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن (ای ٹی ای سی) کے درمیان تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت آرٹ، ثقافت، عمومی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون کو بڑھایا جائے گا، اس معاہدے کا مقصد مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے سعودی نوجوانوں اور طالب علموں کی مستقل پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کو بھی ہموار کرنا ہے۔

سعودی وزارت ثقافت کے نائب وزیر پروفیسر حمید بن محمد فایز اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر حسام بن عبدالوہاب زمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

سعودی عرب: ملازمت تلاش کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

مملکت میں ای ٹی ای سی سرکاری اور نجی تعلیم کی تشخیص کو یقینی بناتا ہے، اس کے علاوہ وزارت تعلیم کے تعاون سے عوامی تعلیم کے نصاب کے اصول مرتب کرنا اور منظوری بھی اسے شعبے کی ذمے داری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی سعودی منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے ذریعے لیبر مارکیٹ کی مہارت کو بڑھایا جائے گا اور مختلف شعبوں میں ملازمت کے متلاشیوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -