جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیاسی جماعت کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی قیادت کےحکم پرٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتیں کیں ،ایک جانب زمینوں پرقبضےتودوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کرتارہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی سے سیاسی جماعت کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف علی خان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب زمینوں پرقبضےتودوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کرتارہا، سیاسی قیادت کےحکم پرٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتیں کیں۔

ملزم نے بتایا کہ جرائم میں21ساتھیوں پرمشتمل گروہ ساتھ کام کرتا تھا ، ٹارگٹ کلنگ کی بیشتروارداتیں نارتھ کراچی،سرجانی،ملحقہ مقامات پرکیں جبکہ 2006میں نیوکراچی پولیس کے ہاتھوں ریپ کیس میں گرفتار ہوا۔

ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا کہ نیوکراچی میں ساتھی کاشان،شیرازکےہمراہ امام مسجد سمیت 2پولیس اہلکاروں خرم اوراکبرکوشہیدکیا جبکہ 2012 میں سنی تحریک محمودآباد کےکارکن آصف کو قتل کیا۔

ملزم نے بتایا کہ 2013 سرجانی ڈی سیکٹرمیں جماعت اسلامی کےکارکنان حنیف،اخترکوقتل کیا اور اسی سال سیکٹر5جی میں ایم کیوایم حقیقی کارکن علی کوقتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے خلاف 8 سے زائدمقدمات درج ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں